وفاقی بجٹ کے اگلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ گزشتہ روز آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے بعد دھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور سرمایہ کار پراعتماد دکھائی دئیے۔کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1571 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 123596 پر پہنچ گیا۔کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس مجموعی طور پر 2101 پوائنٹس اضافے سے 124126 پر پہنچ گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی