بجلی کی چوری میں تقسیم کارکمپنیوں کے افسران، ملازمین اور بجلی چوروں کاگٹھ جوڑ توڑنے کے لیے بجلی کمپنیوں میں ایف آئی اے افسران تعینات کردیے گئے،وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے 3افسران کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پیسکو ، سیپکو اور حیسکو میں ان افسران کو تعینات کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سعد اللہ خان کو پیسکو ، ڈپٹی ڈائریکٹر صوفی عبد الحفیظ چاچڑ کو سیپکو اور ایکٹنگ ڈائریکٹر مزمل احمد جتوئی کو حیسکو میں تعینات کیا گیا ہے،نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے افسران بجلی چوری روکنے اور ریکوری بڑھانے میں مدد کریں گے، یہ افسران بجلی کمپنیوں میں ملازمین اوربجلی چوروں کا گٹھ جوڑ توڑنے پربھی کام کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی