i پاکستان

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاون جاری، 2 ارب روپے سے زائد وصول، 261 افراد گرفتارتازترین

January 24, 2024

ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے، حکومتی فیصلے کے پیشِ نظر مثر کارروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگے، گزشتہ ہفتے ملک بھر سے 2 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ روپے وصول اور 261 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اسلام آباد، لاہور ، فیصل آباد، گوجرانولہ اور ملتان میں کارروائیوں کے دوران ایک ارب 5 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔ بجلی چوری پر لاہور سے 126، اسلام آباد سے 7 اور ملتان سے 18 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پشاور سے 41 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرکے 47 افراد کو گرفتار کیا گیا، نئے ضم شدہ اضلاع سے 30 لاکھ روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔ حیدرآباد اور سکھر سے مجموعی طور پر 51 کروڑ 30 لاکھ روپے وصول کیے جاچکے ہیں، سکھر سے 60 افراد کو گرفتار کیا گیا، کوئٹہ سے 7 کروڑ 10 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی