i پاکستان

بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز، دو ہفتوں میں 2300 سے زائد افراد گرفتارتازترین

September 23, 2023

بجلی چوروں کے خلاف پاور ڈویژن اور انتظامیہ کی کارروائیاں تیزی سے جاری ۔ سیکرٹری پاور ڈویژن کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران ملک بھر میں بجلی چوروں پر 15 ہزار 47 مقدمات درج جبکہ 2 ہزار 301 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک بجلی چوروں سے 7 ارب 88 کروڑ روپے کی ریکوری کی جا چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) کی کارکردگی بہترین رہی ہے جہاں 5 ہزار 878 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 471 گرفتاریاں اور 2 ارب روپے سے زائد رقم ریکور کی گئی۔ ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 3 ہزار 889 مقدمات میں 689 افراد کو گرفتار کیا، ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی نے گزشتہ 15 روز میں 8 بجلی چوروں کو گرفتار جبکہ 37 مقدمات درج کئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی