i پاکستان

بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون شروع، سابق ایم این اے سمیت 300سے زائد نام سامنے آگئے، 130مقدمے درجتازترین

September 08, 2023

نگران وزیر اعظم کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا ہے جس دوران لاہور میں سابق رکن قومی اسمبلی سمیت 300سے زیادہ بجلی چوروں کے نام سامنے آئے ہیں،ملک بھر میں بجلی چوروں کے ساتھ نرمی ختم کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اسلام آباد پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے کئی بجلی چوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں،ادھر لاہور سمیت لیسکو ریجن میں بھی گرینڈ آپریشن کیا گیا جہاں سابق رکن قومی اسمبلی سمیت 300سے زیادہ بجلی چوروں کے نام سامنے آئے جن کیخلاف 130مقدمے درج کیے گئے ہیں،پشاور میں بھی قانون حرکت میں آگیا جہاں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جب کہ میرپور خاص، نواب شاہ، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو الہ یار اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں،دوسری جانب کیسکو چیف عبدالکریم جمالی نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے نوشکی، پشین، خانوزئی اور لورالائی میں 67بجلی چوروں کے کنکشنز منقطع اور برقی آلات ضبط کرلیے گئے جب کہ بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروادی گئی ہیں،عبد الکریم جمالی نے بتایا کہ کوئٹہ میں تقریبا 2کروڑ 30لاکھ کی نادہندہ سیمنٹ فیکٹری اور 44لاکھ روپے کی نادہندہ ایک آئس فیکٹری کے کنکشنز بھی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی