i پاکستان

بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان،مارچ کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر،28اپریل کو سماعت ہوگیتازترین

April 17, 2026

حکومت عوام پر بجلی کا ایک اور بم گرانے کیلئے تیاری کررہی ہے ،بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی، درخواست مارچ کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے۔ نیپرا سی سی پی اے کی درخواست پر 28 اپریل کو سماعت کرے گا۔سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں ہائیڈل سے 23 فیصد بجلی پیدا کی گئی، نیوکلیئر سے 22 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی و درآمدی کوئلے سے 30 فیصد بجلی پیدا کی گئی، گیس سے 10 اور آر ایل این جی سے 5 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی