i پاکستان

بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑ کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاںتازترین

January 30, 2024

حکومت نے بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑ روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ اکتوبر تا دسمبر 2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی گئی ہے، تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست دائر کی ہے۔ حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا، کیپسٹی چارجز کی مد میں 75 ارب 14 کروڑ روپے وصولی کی درخواست دی گئی ہے۔ نقصانات کی مد میں 10 ارب 82 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ نیپرا کی جانب سے درخواست پر 14 فروری کو سماعت کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی