i پاکستان

بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کا کیس، وکیل وفاقی حکومت کو دلائل دینے کی ہدایتتازترین

May 31, 2024

عدالت نے پی ٹی آئی کا بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو دائرہ اختیار سے متعلق دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کا بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر ہوئی، جسٹس عابد عزیز شیخ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست پاکستان تحریک انصاف اور متعدد عہدیداران کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کا غیر قانونی اقدام تھا۔ درخواستے گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 ،209، 208 سمیت دیگر کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے۔ بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر مزید کارروائی 4 جون تک کیلئے ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی