i پاکستان

بلاول بھٹو کراچی کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، مرتضی وہابتازترین

December 21, 2023

میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کراچی کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا،کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مرتضی وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو پورے پاکستان سے الیکشن لڑسکتے ہیں البتہ وہ کراچی کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا،میئر کراچی نے کہا کہ شہباز شریف سابق وزیراعظم ہیں، ان کو حق ہے وہ کہیں سے بھی الیکشن لڑسکتے ہیں،مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ جمع کرائی ہے، عدالت نے حکومت کو 15دن کا وقت دیا ہے اور اب حکومت فیصلہ کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی