i پاکستان

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیاتازترین

July 23, 2026

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھا نے پر ویڈیو جاری کر کے جواب دیدیا۔ بلاول بھٹو نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزیب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزیب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی