i پاکستان

بلدیاتی نمائندوں کی انتخابی مہم پر نوٹس، میئر سکھر، چیئرمین ضلع کونسل کو ایڈوائزری جاریتازترین

January 15, 2024

سکھر میں بلدیاتی نمائندوں کی انتخابی مہم پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے نوٹس لیتے ہوئے میئر سکھر ارسلان شیخ اور چیئرمین ضلع کونسل کمیل حیدر شاہ کو ایڈوائزری جاری کر دی۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے کہا کہ کوئی بلدیاتی نمائندہ انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتا، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے پیرا 18کے تحت نوٹس جاری کیا۔ جاری انتباہ میں کہا گیا کہ کونسلز کے نمائندہ کو بھی انتخابی مہم کا حصہ نہ بننے کا پابند بنایا جائے، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔ مانیٹرنگ افسران نے ہدایت کی کہ بلدیاتی نمائندے کے انتخابی مہم میں شرکت کے ثبوت پیش کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی