بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی 17ارکان کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی جبکہ ن لیگ دوسرے نمبر پرہے۔بلوچستان اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے بعد مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 16جبکہ جمعیت علما اسلام 12ارکان کے ساتھ تیسری نمبر پر ہے،بلوچستان عوامی پارٹی 5، نیشنل پارٹی کے 4،عوامی نیشنل پارٹی کی 3نشستیں ، بلوچستان نیشنل پارٹی ،جماعت اسلامی، عوامی اور حق دو تحریک کے 1،1رکن اسمبلی میں پہنچے ہیں جبکہ 1آزاد رکن ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں پی بی 7،پی بی14اورپی بی21کے نتائج روک دئیے گئے ،تینوں حلقوں کے نتائج الیکشن ٹریبونل میں زیر سماعت ہیں۔سردار اختر مینگل صوبائی اسمبلی کی بجائے قومی اسمبلی کی نشست برقرار رکھیں گے اور جام کمال بھی صوبائی اسمبلی کی بجائے قومی اسمبلی کا حصہ بنیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی