i پاکستان

بلوچستان ، بیلہ میں 3.2 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراستازترین

November 04, 2023

بلوچستان کے علاقے بیلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز مطابق زلزلہ کی شدت 3.2 اور گہرائی 22 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 16 کلو میٹر دور شمال میں تھا۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا. ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی