i پاکستان

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا، 3 افراد زخمیتازترین

February 02, 2024

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق جمعہ کے روز صوبائی دارالحکومت کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتجیے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تین اضلاع میں گزشتہ روز بھی دھماکے ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی