بلوچستان کے ضلع دکی میں نرہن ندی کے علاقے سے 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں تاہم لاشوں کی منتقلی کیلئے ایمبولینسز روانہ کردی گئیں ۔ لیویزذرائع نے بتایا کہ تینوں افراد کی لاشوں پرگولیوں کے نشانات ہیں تاہم لاشوں کی منتقلی کیلئے ایمبولینسز روانہ کردی گئیں۔گذشتہ ہفتے مردان میں کاٹلنگ کے علاقے بابوزئی کے پہاڑوں سے 4 لاشیں ملیں تھیں، پولیس نے بتایا تھا کہ جاں بحق افرادمیں تین سرکاری ملازمین اورایک مقامی باشندہ شامل ہیں۔پولیس کا کہنا تھاکہ لاشیں اسپتال منتقل کرکے علاقے کا محاصرہ کرکے سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرلیا تھا۔گذشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع نوشکی سے چار افراد کی لاشیں ملی تھیں ، ضلعی انتظامیہ نے بتایا تھا کہ گلنگور سے ملنے والی چاروں لاشوں کی شناخت ہوگئی۔ چاروں افراد کو چند روز پہلے البت کیعلاقیسیاغوا کیا گیا تھا۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت معین اور حذیفہ ، عمران علی اور عرفان علی کے نام سے ہوئی۔ چار میں سے 2 کا تعلق پاکپتن اور 2 کا رحیم یارخان سے ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی