i پاکستان

بلوچستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی صورتحال پر قومی کانفرنس بلا ئی جائے،لیاقت بلوچ کا مطالبہتازترین

August 10, 2026

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدہ اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کی موت ہے۔ اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب ترکیہ کے وزرا خارجہ کا مکہ دفاعی معاہدہ پر وضاحتی بیان اچھا ہے، پاکستان میں ضروری ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اس معاہدے سے متعلق آگہی دی جائے خواہ دفاعی معاہدہ پر ان کیمرہ اجلاس ہو، تاکہ تحفظات اور اعتراضات کا ازالہ ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بلوچستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی صورتحال پر بلاتاخیر فوری قومی کانفرنس بلائیں، سیاسی بحرانوں کا خاتمہ قومی مطالبہ بن گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی