i پاکستان

بلوچستان کی باہمت بیٹی شبانہ ارشاد ایس پی کے عہدے پر فائزہوگئیںتازترین

April 01, 2026

بلوچستان کی باہمت بیٹی شبانہ ارشاد ترین نے ہمت واستقامت کی مثال قائم کردی۔ دختر بلوچستان ایس پی شبانہ ارشاد ترین نے سب انسپکٹر کے عہدے سے سفر کا آغاز کیا اور اپنی محنت سے ایس پی کے عہدے تک پہنچ گئیں۔رپورٹ کے مطابق شبانہ ارشاد ترین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی باہمت خواتین کو دیگر شعبوں کی طرح پولیس کا حصہ بھی بننا چاہیے، والد پولیس میں تھے ان سے متاثر ہو کر پولیس کا حصہ بننے کا خواب دیکھا جو پورا ہوا۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی، وزیراعلی بلوچستان نے انعام سے بھی نوازا، خواتین پولیس فورس میں شامل ہوکر اپنی قابلیت کا لوہا منواسکتی ہیں۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والی شبانہ ارشاد کا ایس پی کے عہدے تک پہنچنا پاکستان کی خواتین کی صلاحیتوں کاعکاس ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی