i پاکستان

بلوچستان، قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 افراد کی لاشیں برآمدتازترین

February 12, 2024

بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر یاسر بازئی نے بتایا کہ لاشیں قلعہ سیف اللہ شہر کے قریبی پہاڑی سلسلے سے برآمد کی گئی ہیں جنہیں شناخت کے لیے سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر دو لاشوں کی شاخت کرلی گئی ہے، شناخت کیے جانے والوں میں مقامی کرومائیٹ مائنز اونر عاصم راحت زئی اور ان کے ملازم شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر یاسر بازئی نے بتایا کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جبکہ شناخت کے ساتھ ساتھ لیویز نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی