بلوچستان میں عوامی سہولیات کی بہتری کیلئے حکومتی عزم عملی اقدامات میں تبدیل ہو رہے ہیں۔بلوچستان کے حالیہ بجٹ میں تعلیم اورصحت کے شعبوں کے لئے ریکارڈ فنڈزمختص کئے گئے اور صوبے نے فی کس بجٹ برائے تعلیمی اورصحت کے لحاظ سے باقی صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق پنجاب کی 12کروڑ76لاکھ سے زائد آبادی کیلئے 750ارب کاتعلیمی بجٹ مختص ہے، جوفی کس5873روپے بنتا ہے۔ بلوچستان کی ایک کروڑ48لاکھ سے زائد آبادی کیلئے 144ارب روپے کا تعلیمی بجٹ مختص جوفی کس9668روپے بنتا ہے ۔اسی طرح پنجاب کی 12کروڑ76لاکھ سے زائدآبادی کے لئے 500ارب روپے کاصحت بجٹ مختص جوفی کس3915روپے بنتاہے جب کہ بلوچستان کی ایک کروڑ48لاکھ سے زائد آبادی کے لئے 96ارب روپے کاصحت بجٹ96مختص جوفی کس6445 ارب روپے بنتا ہے ۔صوبے کادیگرصوبوں کے مقابلے میں ریکارڈصحت اورتعلیم کابجٹ مختص کرناصوبائی حکومت کے عوامی بہبود کے عزم کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی