پاکستان ریلویز نے آج(جمعہ کو) بلوچستان میں ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ریلوے حکام کے مطابق آج ٹرین سروس فنی وجوہات اور ٹریک کی مرمت کے باعث معطل رہے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہوگی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس کر دیا جائے گا۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کے لیے چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی معطل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی