i پاکستان

بلوچستان میں ٹرین سروس 3روز بعد بحال، جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے روانہ ہوگئیتازترین

May 30, 2026

بلوچستان میں 3 روز سے معطل ریلوے آپریشن بحال کردیا گیا، جس کے تحت جعفر ایکسپریس ہفتہ کو اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئی ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی واپسی سروس بھی معمول کے مطابق چلے گی، جس سے صوبے اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان ریلوے رابطہ دوبارہ بحال ہو جائے گا۔گزشتہ 3 روز کے دوران کوئٹہ آنے اور جانے والی ٹرین سروسز ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل رہی تھیں۔ جمعہ کے روز بھی جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ سے روانہ نہیں کیا گیا، جبکہ پشاور سے آنے والی ٹرین کو جیکب آباد سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔ اسی طرح بولان میل اور چمن پسنجر ٹرین کی سروسز بھی عارضی طور پر بند رکھی گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی