i پاکستان

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکتازترین

September 18, 2026

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسزکا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت کریک ڈائون جاری ہے،مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے فتح علی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں خفیہ اطلاعات پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،جس میں مزید 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی