بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 2 روز کیلئے معطل کردی گئی ۔ریلو ے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی ریلوے ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں منسوخ کردی گئی ۔ ریلو ے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین 5 اور 6 ستمبر کو پشاور کیلئے روانہ نہیں ہوگی جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد تک محدودکردی گئی ۔ریلو ے حکام کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی اور جیکب آباد تک محدود کرنے سے کوئٹہ آنے اور جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ واضح رہے کہ بلوچستان سے کراچی کیلئے بولان میل اور چمن کیلئے چمن پسینجر 6،6 ماہ سے بند ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی