صوبہ بلوچستان سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس ایک روز کی معطلی کے بعد بحال کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لئے جعفر ایکسپریس روانہ ہو گئی حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے جعفر ایکسپریس شیڈول کے مطابق کوئٹہ پہنچے گی۔ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ٹرین سروس ٹریک کی مرمت کے باعث معطل کی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی