i پاکستان

بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا، صدر زرداریتازترین

August 19, 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا۔صدر مملگت سے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور صوبے میں جاری ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیراعلی بلوچستان نے صدر مملکت کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات سے آگاہ کیا۔صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان موثر روابط ضروری ہیں، رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کو خصوصی توجہ اور وسائل فراہم کئے جانے چاہئیں۔صدر مملکت نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ہر قیمت پر ناکام بنائی جائیں گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا، جبکہ صوبے میں امن و استحکام اور ترقی کے عمل کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی