i پاکستان

بلوچستان، ژوب میں 4 اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ،کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیںتازترین

March 27, 2026

بلوچستان کے ضلع ژوب میں 4 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 اور اس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ژوب سے جنوب مشرق میں 110 کلو میٹر تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی