i پاکستان

بلوچستان،پانچ روز گزگئے، ڈھاڈرکی متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام شروع نہ ہوسکاتازترین

August 17, 2026

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈرکے قریب دھماکے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام 5 روز گزرنے کے باوجود شروع نہیں ہوسکا۔سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں 12 اگست کو 18 انچ قطرکی سوئی گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثرہوگئی تھی۔حکام کے مطابق متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک سیکورٹی کلیئرنس نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے دھماکے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام پانچ روز گزرنے کے باوجود شروع نہیں ہوسکا۔مستونگ، قلات، پشین زیارت اور مچ کو گیس کی فراہمی معطل ہونے اور کوئٹہ کے علاقوں سریاب مشرقی بائی پاس اور کچلاک میں پریشر میں کمی اور بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی