i پاکستان

بم نہیں سفارتکاری کی ضرورت ، پاکستان مشرق وسطی میں امن قائم کرسکتا ہے، امریکی سینیٹر کوری بوکرتازترین

August 22, 2026

امریکی ڈیموکریٹک سینیٹرکوری بوکر نے کہا ہے کہ امریکا کو بموں کی نہیں سفارتکاری کی ضرورت ہے، ڈائیلاگ ہونا چاہیے نہ کہ جنگ، دنیا کو ایسے لیڈروں کی ضرورت ہے جو خلیج پیدا نہ کریں بلکہ پل کا کردار ادا کریں اور پاکستان اس پوزیشن میں ہے کہ پورے مشرق وسطی میں امن لانے میں کردار ادا کرے۔عالمی میڈیار پورٹ کے مطابق سینیٹر کوری بوکر نے یہ بات پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے نیویارک میں منعقد تقریب سے خطاب میں کہی۔سینیٹر کوری بوکر نے کہا کہ ہر انسان کو اللہ نے پیدا کیا ہے اس لئے نہ صرف امریکی بلکہ فلسطینی اور ایرانی بچوں کی بھی توقیر ہونی چاہیے۔انسانی المیہ جنم لے رہا ہو تو ہم میں سے کسی کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے کمیونٹی کو یقین دلایا کہ وہ فلسطین اور ایران سمیت مختلف ممالک میں منصفانہ امن کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے سینیٹر بوکر نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کی دوستی قیام پاکستان کے روز ہی سے شروع ہوگئی تھی۔حکومتی اور تجارتی تعلقات میں اتار چڑھائو ضرور آئے مگر دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی کا رشتہ ہمیشہ مضبوط رہا ہے۔سینیٹر کوری بوکر نے کہا کہ خواہ طب ہو یا انجینئرنگ، عوامی خدمت ہویا کاروبار، آج امریکن پاکستانی ہر میدان میں کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ امریکا کی ترقی میں وہ بہتر کردار ادا کررہے ہیں۔سینیٹر کوری بوکر نے کہا کہ اے پی پیک کی کوشش رہی ہے کہ خلیج پر کی جائے اور پاکستانی امریکنز کو مقامی سطح پر ان کا جائز مقام ملے۔

امریکنز پاکستانیوں کی طاقت امریکا کی طاقت ہے، اہم یہ ہے کہ امریکن پاکستانیوں کی مضبوط آواز ہو۔مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنائے جانے سے متعلق معاملے پر سینیٹر کوری بوکر نے کہا کہ اگر امریکا میں کسی مسلمان کو تعصب کانشانہ بنایا جاتا ہے تو یہ کسی اور کیلئے نہیں خود امریکا کیلئے مسئلہ ہے اور اسی لئے انہوں نے مسلمانوں سے نفرت اور اسلاموفوبیا کیخلاف بل پیش کیا تھا۔تقریب سے ایپیک کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش رہی ہے کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان تعلق کو بہتر اور عوام کو ایک دوسرے کے قریب لایا جائے، ساتھ ہی امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کو مختلف شعبوں میں اہم کردار کا موقع ملے۔اس ضمن میں سینیٹر کوری بوکر نے ہمیشہ کلیدی کردارادا کیا ہے۔امریکا کے پہلے وفاقی مسلم جج زاہد قریشی کی تقرری میں اہم کردار ادا کرنے پر ڈاکٹر اعجاز احمد نے سینیٹر کوری بوکر کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نیکہا کہ اے پی پیک نے زاہد قریشی کی میرٹ پر تقرری کی وکالت کی تھی اور سینیٹر کوری بوکر نے ان کا تقرر کرکے تمام امریکی مسلمانوں کو یہ پیغام دیا کہ کسی کانام یا مذہب اس کے اہم عہدہ حاصل کرنے میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کی جانب سے منعقد اس تقریب میں ریاست نیویارک کے اہم عہدیداروں اور کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی