i پاکستان

بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی،وفاقی وزیر احسن اقبال پاکستان کی نمائندگی کرینگے، ڈھاکہ روانہتازترین

February 16, 2026

بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کی حلف برداری کی تقریب آج17 فروری کو ہوگی جس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندہی احسن اقبال کریں گے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نو منتخب وزیرِاعظم بنگلہ دیش کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ ہو گئے، وزیرِاعظم کی نمائندگی کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بنگلہ دیش میں اعلی سطحی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بیرون ملک دورے کے باعث حلف برداری میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کر کے سیاسی، معاشی اور اقتصادی شعبوں میں ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گے

پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ اور مستقبل میں سیاسی و اقتصادی پیش رفت کے روشن امکانات کے لیے پرامید ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جلد بنگلہ دیش کا دورہ کر کے نئے وزیراعظم طارق رحمان کو مبارکباد دیں گے۔بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم اور ارکان پارلیمنٹ کی حلف برداری میں شرکت کے لیے چین، سعودی عرب، بھارت، ترکیے، یو اے ای، قطر، ملائیشیا، برونائی، سری لنکا اور نیپال سمیت مختلف ممالک کے سربراہان کو دعوت دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی