خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل ککی میں بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے عمل کے دوران اچانک دھماکا ہوگیا۔پولیس کے مطابق بارود سے بھرا ڈرم ناکارہ بنا دیا گیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بارودی مواد کے دھماکے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا جبکہ مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔دوسر جانب دیر لوئر کے علاقے چکدرہ میں 70 لاکھ مبینہ راہزنی کی واردات میں مدعی خود ملوث نکلا ہے۔ ڈی پی او دیر لوئر محمد فرقان بلال کے مطابق دو دن قبل ملزم مشال خان نے 70لاکھ روپے چھیننے کا ڈرامہ رچا کر خود کو زخمی کر دیا تھا۔پولیس تحقیقات کے دوران جھوٹی کہانی بے نقاب ہوگئی اور ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ڈی پی او دیر لوئر نے بتایا تھانہ چکدرہ کے حدود میں پیش آنے والے مبینہ راہزنی کے واقعے میں انکشاف ہوا کہ مدعی خود ہی اس واردات میں ملوث تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی