i پاکستان

بنوں، خاندانی دشمنی پر فائرنگ سے 7 سالہ بچہ اور 16 سالہ لڑکی جاں بحقتازترین

September 05, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں خاندانی دشمنی پر ملزمان نے ایک بچے اور لڑکی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ بنوں کے علاقے خنی کلہ میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے 2 کم عمر جانیں ضائع ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہرخاندانی دشمنی پر ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے 7 سالہ بچہ اور 16 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی، لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی