i پاکستان

بنوں سے دہشتگرد تنظیم کا مطلوب کمانڈر گرفتار، آئی جی خیبر پختونخوا کا سی ٹی ڈی ٹیم کو خراج تحسین پیشتازترین

February 13, 2026

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بنوں میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشتگرد کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔ایس پی سی ٹی ڈی بنوں فضل واحد خان نے اپنے بیان میں بتایا کہ ریجن میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس میں مطلوب دہشتگرد کمانڈر اسامہ کو گرفتار کیا گیا۔فضل واحد خان کے مطابق اسامہ نئی دہشتگرد تنظیم کا سرگرم کمانڈر ہے، اس نے اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ پر حملے سمیت 9 بڑی کارروائیوں کا اعتراف کیا جبکہ دسمبر 2025 میں اے سی میرانشاہ پر حملے کا بھی اعتراف کیا۔

ایس پی سی ٹی ڈی بنوں نے بتایا کہ اسامہ نے سابق ایس ایچ او عابد وزیر کے اغوا اور قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا، اس نے لکی مروت امن کمیٹی کے 3 رہنماں کے قتل کا بھی اعتراف کیا، گرفتار دہشتگرد ایف سی اور پولیس اہلکاروں کے اغوا میں بھی ملوث ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسامہ کے ہاتھوں اغوا ایک ایف سی اہلکار تاحال بازیاب نہیں ہوا، دہشتگرد پولیو افسر ملک اسحاق اور گن مین کے قتل میں بھی ملوث ہے، اس کے سہولت کاروں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔آئی جی خیبر پختونخوا نے مطلوب دہشتگرد کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی