i پاکستان

بنوں، سابق صوبائی وزیر محمد خان وزیر کے حجرے کے گیٹ پر دھماکاتازترین

December 22, 2023

خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر محمد خان وزیر کے حجرے کے گیٹ پر دھماکا ہوا ہے۔ بنوں پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کے حجرے کے گیٹ پر دھماکا ہوا تاہم، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں گیٹ کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی