i پاکستان

بولان، مسافر کوچ بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری، 4 جاں بحق، 40زخمی ہوگئےتازترین

May 29, 2025

بلوچستان کے علاقے بولان میں مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی جس سے 4 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق بولان کے حاجی شہر میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایک مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گرنے سے 4 مسافر جان کی بازی ہار گئے۔مسافر کوچ صادق آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی، حادثے میں زخمی 32 مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔سبی ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو گہری چوٹیں آئی ہیں، کئی مریضوں کی حالت نازک ہے تاہم ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 10 افراد کو حالت تشویشناک ہونے پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی