i پاکستان

بونیر، نائب قاصد کے بیٹے کی سی ایس ایس امتحان میں صوبائی سطح پر پہلی پوزیشنتازترین

May 04, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے ڈپٹی کمشنر آفس میں کام کرنے والے نائب قاصد کے بیٹے نے سی ایس ایس 2025 کے مشکل ترین امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں پہلی جبکہ ملک بھر میں 18ویں پوزیشن حاصل کر لی۔حضرت بلال کے والد پیر محمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈپٹی کمشنر آفس بونیر میں بطور نائب قاصد خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ بیٹے نے محدود وسائل کے باوجود سخت محنت، عزم اور مستقل مزاجی سے یہ مقام حاصل کیا۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیم پر توجہ اور مسلسل محنت ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے، پیر محمد نے کہا کہ حضرت بلال کی کامیابی غریب اور متوسط طبقے کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال اور امید کی کرن ہے، انہوں نے بیٹے کی کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔حضرت بلال کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعث فخر بن گئی ہے۔حضرت بلال نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور سے بی ایس انگلش کی ڈگری حاصل کی تھی، حضرت بلال کی کامیابی پر اہل علاقہ اور مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی