i پاکستان

برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی گونجتازترین

July 24, 2026

برطانیوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ قربان حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کامعاملہ اٹھا دیا۔پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ، لارڈ کولنز نے انسانی حقوق کے حوالے سے برطانوی حکومت کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا اورکہا کہ برطانیہ بھارتی پولیس یا سکیورٹی فورسز کی جانب سے مبینہ خلاف ورزیوں کے الزامات کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔ادھر لارڈ قربان حسین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات نسل کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے جینو سائیڈ واچ رپورٹ کی روشنی میں موقف واضح کرنے پرزور دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی