i پاکستان

بشام خودکش حملے میں ملوث10 سے زائد دہشتگرد اورسہولت کار گرفتارتازترین

April 01, 2024

کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بشام خودکش حملے میں ملوث 10سے زائد دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار کرلیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حملے میں ملوث نیٹ ورک کاتعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے اور خودکش حملہ آورکاتعلق افغانستان سے ہے۔ بارودسے بھری گاڑی چمن کے راستے ڈی آئی خان درہ زندہ پہنچائی گئی تھی،گاڑی شانگلہ کے قریب پٹرول پمپ پر 10دن کھڑی رہی، گاڑی10دن تک 500روپے فی دن کرائے پر پارک کی گئی تھی،گاڑی کونان کسٹم پیڈگاڑیوں کے سمگلرکے ذریعے چکدرہ پہنچایا گیا۔ خودکش حملے کے روز گاڑی کو دھماکے والی جگہ پہنچایا گیا، گاڑی کو چمن سے چکدرہ پہنچانے والا ایک سہولت کار بلوچستان سے گرفتار کیا گیا، ہ حملے کا ماسٹر مائنڈ بلال داسو ڈیم حملے میں بھی ملوث اور مطلوب ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی