i پاکستان

بشام واقعے کی مکمل تحقیقات جاری، پاکستان میں چینی باشندوں کی ہر ممکن سکیورٹی یقینی بنائیں گے،ترجمان دفتر خارجہتازترین

March 28, 2024

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بشام واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان حکومت چین کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، پاکستان اور چین دو مضبوط ترین ہمسائے اور بھائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بشام واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، پاکستان میں چینی باشندوں کی ہر ممکن سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے، کشمیریوں کو خود ارادیت ملنے تک حمایت جاری رکھیں گے، فلسطین میں جاری بربریت کو بھی ختم ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی