بشام میں چینی قافلے پر حملے کی ایف آئی آر کے لیے پولیس نے سی ٹی ڈی کو مراسلہ جاری کردیا۔ بشام میں چینی قافلے پرحملے کے واقعے پرپولیس کی جانب سے ایف آئی آرکے اندراج کیلئے سی ٹی ڈی کومراسلہ ارسال کردیا گیا،مراسلہ تھانہ بشام کے ایس ایچ او کی جانب سے ارسال کیا گیا،مراسلے میں دہشتگردی دفعات کے تحت ایف آئی آردرج کرنے کی استدعا کی گئی۔ پولیس کی جانب سے جاری مراسلے میں کہاگیا کہ بشام میں لاہورنالے کے قریب چینی قافلے پر خودکش حملہ ہوا، 12گاڑیوں پر مشتمل قافلہ اسلام آباد سے داسو ڈیم کوہستان جارہاتھا،خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کوسٹر سے ٹکرا دی، دھماکے سے کوسٹر میں آگ لگی اور گہری کھائی میں جا گری،جس کے نتیجے میں 5 چینی شہری ہلاک جبکہ ایک پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ قافلے میں موجود دیگرچینی باشندیاور سیکورٹی اہلکاربال بال بچ گئے،دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی مکمل تباہ ہوئی،دھماکے سے کانوے میں موجود دوسرے کوسٹر کو بھی کافی نقصان پہنچا،واقعیکی ایف آئی آر نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کیجائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی