i پاکستان

بشپس آف پاکستان نے پوپ لیو کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دیتازترین

May 22, 2026

بشپس آف پاکستان نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے اور کہا ہیکہ پوپ لیو دورہ پاکستان پر آمادہ بھی ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستانی بشپس نے پوپ لیو سے ویٹی کن سٹی میں ملاقات کی اور پاکستانی گرجا گھروں اور مسیحی کمیونٹی کی صورتحال سے انہیں آگاہ کیا۔ پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس کے صدر اور حیدرآباد کے بشپ سیمسن شکرالدین نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا انہوں نے پاکستان میں مسیحیوں کیلئے اچھے مستقبل کی امید ظاہر کی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پوپ لیو سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، اس موقع پر تحائف بھی پیش کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی