i پاکستان

بشری بی بی کی بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کیخلاف درخواست پرفریقین سے جواب طلبتازترین

February 13, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی بنی گالہ منتقلی کیخلاف درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 فروری تک جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار بشری بی بی کے وکیل عثمان گِل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ وکیل عثمان گِل نے دوران سماعت کہا کہ احتساب عدالت نے بشری بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید کی سزا سنائی، بشری بی بی اڈیالہ جیل پہنچیں تو کہا گیا آپ کو اڈیالہ جیل میں قید کیا جا رہا ہے، بعد میں بتایا گیا کہ بنی گالا رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر آپ کو وہاں منتقل کیا جا رہا ہے۔ بشری بی بی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ چیف کمشنر کا بنی گالا رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، بشری بی بی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے احکامات خارج کیے جائیں۔ عدالت نے بشری بی بی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی