i پاکستان

بشری بی بی کی درج مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے 11 دسمبر کو مقررتازترین

December 09, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 11 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، میرے خلاف درج مقدمات اور زیر انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی۔ یاد رہے کہ بشری بی بی نے درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی