i پاکستان

بشری بی بی کی درج مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقررتازترین

November 25, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 27 نومبر کو سماعت کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، میرے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی۔ یاد رہے کہ بشری بی بی نے درج مقدمات کی تفصیلات لینے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی