i پاکستان

بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتویتازترین

November 27, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے بشری بی بی کے وکیل کی عدم موجوگی کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ نے درج مقدمات کی تفصیلات لینے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کیے جارہے ہیں، میرے خلاف درج مقدمات اور زیر انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی