i پاکستان

بشری بی بی کو کچھ ہوا توذمہ دار مریم نواز اورشہبازشریف ہونگے،بیرسٹرمحمدعلیتازترین

March 27, 2024

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور وزیراعظم شہبازشریف ہوں گے۔ صوبائی مشیراطلاعات نے بشری بی بی کیحوالے سے پیغام میں کہا کہ بنی گالہ میں بشری بی بی کی زندگی کوشدید خطرات لاحق ہیں ، بشری بی بی کو کھانے کی اشیا میں ملاوٹ کی شکایتیں آرہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بنی گالہ کا انتظام وانصرام حکومت خیبرپختون کے حوالے کیاجائے، بی بی کو توشہ خانہ کے من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، توشہ خانہ کی قیمتی تخائف ڈکارنے والی مریم نواز وزارت اعلی کی منصب پرفائزہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی