i پاکستان

بتایا جائے نیب ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج ہے یا نہیں؟ لاہور ہائیکورٹتازترین

June 04, 2024

لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری وکیل سے نیب ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج ہونے یا نہ ہونے پر تفصیل مانگ لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے نیب آرڈیننس کے ذریعے جسمانی ریمانڈ 40 روز کرنے کے خلاف شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب آرڈیننس کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ یہ آرڈیننس بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹارگٹ کرنے کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کی اور کہا کہ بتایا جائے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج ہے یا نہیں۔ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 6 جون تک کیلئے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی