i پاکستان

بہترین حکمت عملی اور کامیاب سفارتکاری، پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح بن گیاتازترین

April 03, 2026

بہترین حکمت عملی اور کامیاب سفارتکاری کے بعد پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح بن گیا ہے۔بدلتے عالمی منظر نامے کے باعث پاکستان میں ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے امکانات مزید روشن ہو رہے ہیں۔ماہر معیشت پروفیسر ڈاکٹر نوید کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے بعد دنیا کا نظام اور جیو پولیٹیکل منظر نامہ بدل رہا ہے۔ حالیہ صورتحال میں معاشی مواقع کے لیے ایس آئی ایف سی کا کردار سب سے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ بہترین پالیسی، ہم آہنگی، فاسٹ ٹریک ڈیلز اور معاہدوں کیلئے ایس آئی ایف سی معاشی بحالی کا موثر ذریعہ بن چکا ہے۔ پاکستان سفارتی صلاحیت اور ساکھ کو مثر انداز میں استعمال کر رہا ہے جس سے ملکی معیشت کا بھی نیا دور شروع ہوگا۔پروفیسر ڈاکٹر نوید کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط ثالث کے ساتھ کے ساتھ پاکستان اپنی معیشت کو بھی بھرپور ترقی دے رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی آئی ٹی، معدنیات، زراعت، غذائی تحفظ اور توانائی کا موثر انتظام فراہم کر رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ ایل این جی معاہدوں، فری ٹریڈ اور قابل تجدید توانائی منصوبوں پر بھی پیش رفت جاری ہے۔ پاکستان میں معاشی اصلاحات مستقبل میں سماجی و معاشی ترقی کا باعث بنیں گی۔پروفیسر ڈاکٹر نوید کا کہنا تھا کہ پاکستان جغرافیائی کردار سے آگے بڑھتے ہوئے جیو اکنامک پارٹنر کے طور پر خود کو پیش کر رہا ہے، پاکستان معاشی تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے اور ایس آئی ایف سی کے ذریعے یہ عمل پائیدار ترقی کی بنیاد بن سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی