چینی نئے سال کے موقع پر صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنا ونڈو نے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کی طالبات نے چینی ثقافت سے متاثر ہو کر پینٹنگز تیار کیں جن کی مرکز میں شاندار نمائش کی گئی، اس موقع پر مقامی گلوکاروں نے اپنی چینی بہنوں اور بھائیوں کو مبارکباد پیش کی۔گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ظفر اللہ خان، نگران صوبائی وزیر توانائی و منصوبہ بندی ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ، سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فواد اسحاق، پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس محمد علی باباخیل اور سابق عالمی اسکواش چیمپیئن قمر زمان شامل تھے اور جشن کے اجتماع میں حصہ لیا۔ گوادر پرو کے مطابق تقریب کے دوران صوبائی وزرا نے چین اور پاکستان کے درمیان لازوال دوستی پر زور دیا۔ انہوں نے خوشیوں اور غموں کو بانٹنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہری محبت کو فروغ دیا۔ انہوں نے پاکستان کے عوام کی جانب سے چینی نئے سال کے جشن کو اس پائیدار رشتے کا ثبوت قرار دیا۔ گوادر پرو کے مطابق نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ظفر اللہ خان نے کہا کہ چینی نیا سال، ڈریگن کی علامت، امن اور سلامتی کے سال کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے آنے والے سال میں پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے دعا کی۔ گوادر پرو کے مطابق نگران صوبائی وزیر توانائی و منصوبہ بندی ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ نے چین کے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ چین پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔گوادر پرو کے مطابق فواد اسحاق نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین اور پاکستان کی دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتی جارہی ہے جس کی جڑیں ابدی روابط پر استوار ہیں۔ پاکستان بھر میں چینی نئے سال کا بڑے پیمانے پر جشن اس پائیدار دوستی کی مثال ہے۔گوادر پرو کے مطابق تقریب کے دوران صدر فواد اسحاق نے شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کی طالبات کی پینٹنگز کی نمائش کا افتتاح کیا۔ مقامی گلوکاروں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیا اور سامعین کی جانب سے گرمجوشی سے تالیاں وصول کیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی