i پاکستان

چاردن کی مسلسل مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحانتازترین

January 19, 2024

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چاردن کی مسلسل مندی کے بعد صبح سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کے بعد کے ایس انڈیکس 666 پوائنٹس بڑھ کر 63875 پوائنٹس پرپہنچ گیا،گزشتہ روزاسٹاک مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر 63 ہزار 202 پر بند ہوئی تھی۔ یو اے ای سے قرض رول اوور،آئی ایم ایف سے قسط وصولی کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے،کاروباری ہفتے کےآخری روزپاکستانی روپیہ کیمقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی ہے۔کرنسی ڈیلرز کیمطابق آج کاروبار کیدوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 8 پیسیکی کمی ہوگئی،جس سے انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 90 پیسے پرآگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی