چھٹی ایشین بیچ گیمز کا آغاز کل(بدھ) سے ہوگا جس میں پاکستان ایتھلیٹکس، ہینڈ بال، جو جِتسو، کبڈی، ٹرائیتھلون اور ریسلنگ کے مقابلوں میں حصہ لے گا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے سیکرٹری جنرل خالد محمود کے مطابق چین کے شہر سانیا میں ہونیوالی بیچ گیمز میں پاکستانی دستہ 40کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہے جبکہ گیمز میں پاکستان کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر مواقع فراہم کرنے کے لیے ادارے پرعزم ہیں۔ گیمز میں ہینڈ بال ٹیم میں گیارہ، کبڈی میں آٹھ، ریسنلنگ میں پانچ، ایتھلیٹکس میں چار، ٹراٸی تھیلون اورجو جِتسو میں تین، تین کھلاڑی اور آفیشلز حصہ لینگے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی